(ن)لیگ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،حماد نواز

(ن)لیگ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،حماد نواز

مظفرگڑھ (نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ، ن ، کے رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج،مسلم لیگ،، ن، ، سینٹ کی سب سے بڑی جماعت بن(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

گئی اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے سینٹ کی 12سیٹوں میں سے 11سیٹیں میاں محمد نواز شریف کی جماعت نے حاصل کی ہیں یہ پیغام ان طاقتوں کودیا گیا جو جموریت کی دشمن ہیں میاں محمد نواز شریف کا نشان تک ختم کردیا گیا تھاارکان صوبائی اسمبلی نے میان محمد نواز شریف کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ان کے نامزدسینٹ کے امیدوار کو ووٹ دے کرکامیابی سے ہمکنار کیاحمادنواز ٹیپونے میاں محمدنواز شریف ،قائم مقام پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اپناووٹ کاسٹ کیا انہوں نے کہامیاں محمد نواز شریف پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر لے کرجائیں گے سب سے بڑے بڑے منصوبے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ خاتمہ کااعزازبھی میاں محمد نواز شریف ، اور قائم مقام پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف ہی کو حاصل ہے میاں محمد نواز شریف کو مائنس ون نہیں کیا جاسکتا پنجاب اسمبلی کے کامیاب 11سینیٹرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پر پنجاب صوبائی کونسل کے ممبران تنویر شہزاد ببلو ، مرزامسرور بیگ ، قدوس نواز خان ، قیصر نواز خان ، سمیت ڈھول کی تھاپ پر رکش کیا بھنگڑے ڈالے عوام میں دومن مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر