کیپکو کے2روزہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کا افتتاح،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

کیپکو کے2روزہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کا افتتاح،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

کو ٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) کو ٹ ادو پا ور کمپنی (کیپکو )کی جا نب سے سو شل ایکشن پر گر ام کے تحت 2روز ہ فری میڈیکل وآئی کیمپ کا افتتا ح کر دیا گیا ،ملتان کے معروف ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہلے روزسینکڑوں مر یضو ں کا معائنہ کیا، آنکھو ں کے مر یضو ں کے جد ید مشینوں کے ذریعے اپر یشن قیمتی لینز بھی ڈالے گئے،فری لیب ٹیسٹو ں کے علا وہ الٹرا ساؤنڈ،ایکسرے اور ادویا ت بھی مفت دی گئیں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تفصیل کے مطا بق سو شل ایکشن پر گر وگر ام کے تحت کو ٹ ادو پا ور کمپنی کا سالانہ2روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ آغوش میرج ہال کوٹ ادو میں لگایا گیا ہے جس کا گز شتہ روز افتتاح کر دیا گیا، کیمپ کا افتتاح چیک اپ کیلئے آئی ایک مستحق عمر رسیدہ خاتون مریضہ نے کیا ،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسرکیپکو آفتاب محمود بٹ،جی ایم انجینئرنگ کیپکو خالد پرویز باجوہ، سینئر منیجر ایچ ار ،سی ایس احمد قاضی،سینئر منیجر اپریشن وحید سہیل ،سینئر منیجر میٹینینس امجد حئی،منیجر کا رپو ریٹ سر وسزراؤ عمر ان اقبا ل ودیگر افسران بھی موجود تھے ،چیف ایگزیکٹو آفیسرکیپکو آفتاب محمود بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صحت مند افراد ہی ملک کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں،عوام کو بہتر اور معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کئے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اس موقع پر منیجر کا رپو ریٹ سر وسزراؤ عمر ان اقبا ل نے بتایا کہ کوٹ ادو پاور کمپنی نے کو ٹ ادو کی عو ام کیلئے سو شل ایکشن پر وگر ام کے تحت لگائے گئے سا لا نہ فر ی میڈیکل و آئی کیمپ جس میں اس دفعہ ملتان سے معروف ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لائی گئی ہے جو کہ ڈاکٹر شاہد راؤ کی قیادت میں35ڈاکٹروں پر مشتمل ہے جن میں گائنی سمیت کارڈیالوجسٹ،ریڈیالوجسٹ،پتھالوجسٹ،ڈرما ٹالوجسٹ، فزیشن،گیسٹرو،چائلڈ سپیشلسٹ سمیت ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شامل ہے ،اس 2روزہ فری میڈیکل وآئی کیمپ میں آنکھو ں کے آپر یشن کے علا وہ تقر یبا 5ہز ار مر یضو ں کا مفت معا ئنہ تشخیص اور ادویا ت فر اہم کی جا ئیں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر