سینیٹ الیکشن میں غیرجمہوری رویوں نے شکست کھائی،رئیس محبوب احمد

سینیٹ الیکشن میں غیرجمہوری رویوں نے شکست کھائی،رئیس محبوب احمد

صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سرداررئیس محبوب احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں غیر جمہوری رویوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن کر ابھرے گی میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف جمہوری استحکام ، اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے منتخب سینیٹرز کو مبارکباد پیش(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے وقار اور سربلندی کیلئے کام کر رہی ہے 2018ء کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن جیتے گی ، حلقہ پی پی 289میں ترقیاتی کاموں کا جال بچایاجارہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر