نشتر ہسپتال،ڈائیلسز کے مریضوں کیلئے ضروری ادویہ سمیت سامان کی شدید کمی

نشتر ہسپتال،ڈائیلسز کے مریضوں کیلئے ضروری ادویہ سمیت سامان کی شدید کمی

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں آنے والے مریضوں کیلئے تمام ضروری ادویات ٹیوبز،گلووز،گارز، سرجیکل ٹیپ سمیت متعد سامان کی شدید کمی ہے اور مریضوں کو بازار سے مہنگے داموں ان چیزوں کو خریدنا پڑرہا ہے،حالانکہ نشتر ڈائیلسز یونٹ میں جنوبی پنجاب سے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مریض آتے ہیں،جہاں دن بدن مریضوں کا رش برھتا جارہا ہے،ڈائیلسز یونٹ میں سی وی پی لائن،سرجیکل گلووز،سرجیکل گاز،نارمل سپلائی بوئل،جان بچانے والی ادویات جن میں نارپین،آئسوکٹ انجکشن،آکسیجن ماسک تک دستیاب نہیں ہے،جبکہ نشتر انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ میں تمام سرجیکل آئٹمز ضروری دستیاب ہیں اور ادویات و آکسیجن ماسک بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈائیلسز

مزید : ملتان صفحہ آخر