یہودی قوتیں پاکستان میں بھی خون کی ندیاں بہانا چاہتی ہیں،راشد محمود سومرو

یہودی قوتیں پاکستان میں بھی خون کی ندیاں بہانا چاہتی ہیں،راشد محمود سومرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ضلع ڈیرہ غازی خان کی طرف سے تاریخ سازپیغام امن کانفرس منعقد ہوئیجس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا یہودی طاقتیں فلسطین افغانستان عراق شام کے بعد پاکستان میں خون کی ندیاں بہاناچاہتی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ہیں پاکستان اندرونی بیرونی خطرات سے دوچارہے،جلسہ کی صدارت مولانا قاری جمال عبدالناصرنیکی مولانا حذیفہ شاکرمولانایونس راج مولاناکامل مسعود نیبھی خطاب کی مولانا راشد محمود سومرو نے کہا یہ ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا درس دیا ہے خالد سومرو شہید کا جنازہ اٹھانے کے بعد بھی ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ دیا، امن کانفرس کے ہزاروں کارکنوں کے تاریخ ساز جلسہ پر اعلان کرتا ہوں کہ جمعیت علماء اسلام کو کسی سے امن سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے جمعیت علماء اسلام محب وطن مذہبی سیاسی جماعت ہے زمین پر اللہ کے نظام کیلیے نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لبیک کہنا ہوگا،حکومت پنجاب نے خواتین بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجس میں قانون تھا کہ بیٹی رات کو 3 بجے گھر آئے تو باپ اگرپوچھے گا تو جیل جائے گابیوی نے غیر مرد کو شوہر کے مکان مین ٹھرایااور شوہر نے بیوی سے پوچھ لیا تو شوہر کو جیل جانا ہوگااسلامی ملک میں بیغیرتی کے قانون کا مقابلہ جمعیت علماء اسلام نے کیا ہے، سٹیج پر قاری لعل حسین اختر حسین سرورقاری محمد طاھرجلبانی قاری عبدالمجیدمولانامحمدرمضان تونسہ میاں عبدالرحمن لنڈجمیل خان سومرواحمدحسن محلول عبدالمجیدڈیوانی جابرسیال مولاناعبدالکریم قیصرانی فاروق ڈھانڈلہ جلسہ کے منتظم حافظ انعام بھٹی سیف اللہ بھٹی عبداللہ بھٹی جامعہ خلفائے راشدین کے مھتمم حافظ عبدالمقیت بھٹی تھے۔