انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،سعید اللہ مغل

انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،سعید اللہ مغل

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی مصدقہ نقول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار، ضلعی انتظامیہ اور جوڈیشری کے تعاون سے قائم کیے جانے والا سروس سنٹر سائلین، وکلاء کی مشکلات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ،سہولت سنٹر کے قیام میں وکلاء(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

، ضلعی انتظامیہ کا تعاو ن قابل تعریف ہے، مصدقہ نقول کی فراہمی سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے فیصلوں تک پہنچنے میں بھرپور مدد ملے گی اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں قائم کیے جانے والے سروس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مہر خالد احمد،سینئر سول جج ایڈمن شیخ فیاض حسین ،ممبرز پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفی،سردار عبدالباسط خان بلوچ،ایڈیشنل سیشن جج عبدالرزاق،سینئر سول ججز چوہدری شکیل احمد گورایہ،مکرم حسین سپرا،سول جج راؤ عمیر علی خان سمیت سینئر نائب صدر میاں حفیظ احمد،نائب صدر شبیر نادر دشتی،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اختر واہلہ،ممبر ایگزیکٹیو چوہدری تنویراحمد،ریاض احمد مشوری،ناصر علی کھوکھر،چوہدری خالد جاوید ندیم،رئیس اصغر چاچڑ،فقیر بخش ساجد کورائی،فرحان عامر،سلمان گجر،میاں ہمایوں اقبال ودیگروکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل نے کہا کہ جوڈیشری، وکلاء اور انتظامیہ باہمی اشتراک سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل کی ضلع رحیم یار خان تعیناتی سے جوڈیشل کمپلیکس میں ججز ، وکلاء اور سائلین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈویلپمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہو اہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ مل کر جس طرح سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا ہے اس سے عدالتوں میں آنے والے سائلین مستفید ہوں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار محمد فاروق ورند، جنرل سیکرٹری مبشر نذیر لاڑ نے بتایا کہ عدالتوں میں زیر سماعت فوجداری، سول مقدمات اور ضمانت ناموں کی مصدقہ نقول کے حصول کیلئے وکلاء اور سائلین کوشدید مشکلات کا سا منا تھا جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات التواء کا شکار تھے اس مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ بار کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل اور ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا سے ملاقاتیں کی اور آج الحمداللہ سروس سنٹر نے باقاعدہ احاطہ عدالت میں کام شروع کر دیا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں ججز، وکلاء اور سائلین کی سہولتوں کے لئے اٹھائے جانے والی جدید سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر