آنیوالے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کرینگے،نتاشہ دولتانہ

آنیوالے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کرینگے،نتاشہ دولتانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ،چوہدری احسان الحق نولاٹیہ سابق ایم پی اے ،ضلعی صدر مظفرگڑھ انجینئر ملک بلال کھر سابق ایم پی اے،پیپلز لیبر بیرو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد،ڈپٹی سیکرٹری(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

جنرل ڈی جی خان ڈویژن غلام ےٰسین خان گوگانی،صابر حسین آرائیں، سٹی صدر دائرہ دین پناہ رانا محمد صدیق،نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی پی پی کو ختم کرتے کرتے کئی لوگ سیاسی طور پر ختم ہوگئے بھٹو شہید کے خاندان کی ملک وقوم کی دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا بلاول بھٹو اب نئے جوش اور ولولے کے ساتھ پارٹی کو منظم اور متحرک کر رہے ہیںآنے والے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،ن لیگ بند گلی میں پھنس چکی ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے نعروں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں مرتبہ اضافہ قابل مذمت ہے نواز شریف گزشتہ 30سال سے بیروکریسی کے بل بوتے پر گریٹر پنجاب کے منصوبے پر کام کررہے ہیں،کرپٹ بیروکریسی کے سہارے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی پنجاب میٹرو بس منصوبے ڈبل لاگت پر مکمل کرنے کا انکشاف تشویش ناک ہے اور سیاسی قیادت ،بیروکریٹس کی کمیشن میں شراکت کرپشن کا واضح ثبوت ہے غیر ملکی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ،کشکول توڑنے کے دعویداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد احتسابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر