این اے180،حلقہ بندیاں ہوتے ہی تحصیل علی پور میں سیاسی ہلچل

این اے180،حلقہ بندیاں ہوتے ہی تحصیل علی پور میں سیاسی ہلچل

سلطان پور (نامہ نگار) حلقہ بندیاں ہوتے ہی حلقہ NA-180 کی سیاست میں جوڑ توڑ شروع ہوگئے جس سے آئندہ الیکشن میں تین گروپس آمنے سامنے ہونگے پہلا گروپ سردار عاشق خان گوپانگ ،کی طرف سے NA-180 کیلئے سردار عامر طلال گوپانگ PP-260 کیلئے مخدوم سبطین بخاری اور PP-261 کیلئے مخدوم رضا بخاری اور دوسرا گروپ جو عوامی سروے کے مطابق مضبوط پایا جانے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

والہ سردار خضر حیات خان ، سید ہارون احمد سلطان بخاری کے متوقع NA-180 کیلئے مخدوم سید ہارون احمد سلطان بخاری PP-261 کیلئے سردار نواب خان گوپانگ اور PP-260 کیلئے تین امیدواروں کے نام سامنے آرہے ہیں جس میں سردار شاہد رسول خان گبول ،ملک جمیل پنوہاں اور چوہدری اعجاز سرور ہیں جبکہ عوامی سروے کیمطابق PP-260 کیلئے ملک جمیل پنوہاں فیورٹ امیدوار پائے گئے ہیں اور تیسرا جتوئی گروپ جن کیطرف سے NA-180 کیلئے سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے فرزند سردار داؤد خان جتوئی PP261 کیلئے مخدوم قائم علی شمسی PP-260 کیلئے یاسر جتوئی کے نام سامنے آرہے ہیں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اور بر سر اقتدار میں رہنے والے نمائندوں کی حلقہ NA-180 کی طرف عدم توجہی کی وجہ سے سردار عاشق خان گروپ کمزور جبکہ سردار عاشق خان گوپانگ کے بھائی سردار خضر حیات خان گوپانگ کی حلقہ میں مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ تیسرا گروپ وہ جتوئی جو حلقہ NA-180 کی عوام سے عدم توجہی اور عوامی رابطہ مہم نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی کمزار گروپ کہا جا رہا ہے جبکہ جتوئی گروپ بلدیاتی الیکشن میں بری طرح نا کام ہوا تھا جتوئی گروپ ایک سیٹ تک نہ بنا سکا عوامی سروے کے مطابق این اے 180 میں سردار خضر حیات گو پانگ اور بکاری گروپ کا اتحاد عوامی رابطہ اور عوامی مسائل حل کرنے پر مضبوط گروپ پایا جا رہا ہے اس کے علاوہ متعدد برادریاں ہارون سلطان بخاری اور سردار خضر حیات خان کے رابطہ میں ہیں جو حکومت ختم ہوتے ہی با قاعدہ اعلان کریں گی ایک اہم ذرائع کے مطابق سردار خضر حیات خان گوپانگ کی طرف سےPP-260 کیلئے تین امیدوار سردار شاہد رسول خان گوپانگ، ملک جمیل پنوہاں اور چوہدری اعجاز سرور میں سے کسی ایک کا چناؤ کا فیصلہ ابھی باقی ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے ان تین امیدواروں میں سے جمیل پنوہاں کا نام زیر غور ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر