ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،بزرگ پراسرار طور پر مردہ پایا گیا
ہارون آباد(نامہ نگار)نواحی گاؤں 38تھری آر کے قریب ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاں بحق ،جبکہ 38تھری آر کے گاؤں کی مسجد میں 70سالہ بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق ،مبینہ تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکل جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کے ہارن بجانے سے موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائے جس کے باعث 55سالہ عبد الشکور اور 36سالہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
غلام جیلانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ،دوسری جانب چک 38تھری آر میں 70سالہ بزرگ عبد الحمید صبح تہجد کی نمازپڑھنے کے لئے مسجد میں گیا اور مسجد کے وضو خانہ میں اس کی لاش ملی پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ۔