محمود کوٹ پولیس کی نااہلی،سودخور سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی
سنانواں،قصبہ گجرات،محمود کوٹ(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)تھانہ محمود کوٹ پولیس کی نااہلی نے ایک جان لے لی سود خود سے تنگ کفایت اللہ نامی شخص نے خودکشی کرلی چالیس ہزار روپے می رقم ادھار لی تھی اور لاکھوں میں تبدیل ہوگئی جو کفایت اللہ نہ ادا کرسکا کفایت اللہ نامی شخص نے تھانہ محمود (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کوٹ میں سود خور کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی رضوان نامی شخص کے خلاف کئی بار درخواست دی لیکن پولیس نے سودخور کے خلاف کاروائی نہ کی خود کشی کرنے سے پہلے کفایت اللہ نے ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ کئی ایس ایم ایس کئے میری کاروائی کی جائے کفایت اللہ کی جیب ایک لیٹر برآمد ہوا جس اس نے لکھا تھا میں سود خوروں کی وجہ سے دلبردشتہ ہو کر خود کشی کر رہا ہوں اور خود کشی سے پہلے اس نے پولیس محمود کوٹ کو ایس ایم ایس بھی کیا اور کہا کہ میرے مرنے کے بعد ان سود خوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔