ڈکیتی کے مقدمہ کے ملزمان کی کچہری میں خود کو بلیڈ سے زخمی کرنے کی کوشش،پولیس نے قابو کرلیا

ڈکیتی کے مقدمہ کے ملزمان کی کچہری میں خود کو بلیڈ سے زخمی کرنے کی کوشش،پولیس ...

ملتان(خبرنگار خصوصی)ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں نے ضلع کچہری میں تیز دھار آلہ اور بلیڈ سے خود کو زخمی کرنے کا ڈرامہ رچایا،تاہم پولیس نے ملزموں کو قابو کرکے تیز دھار(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

آلہ چھین لیا،گزشتہ روز ملزموں خالد محمود اور ذیشان کو ضلع کچہری لایا گیا تو ملزموں نے تیز دھار آلہ اور بلیڈ سے خود کو زخمی کرنے کی کوشش کی اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی باہر سے پولیس نے حراست میں لے لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،اس دوران ایک ملزم نے تیز دھار آلہ گردن پر رکھتے ہوئے پولیس اہلکار کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کے پاس آیا تو خود کو زخمی کرلے گا،اس صورتحال کے پیش نظر کچھ دیر پولیس اہلکار بے بسی کی تصویر بنے رہے تاہم بعدازاں پولیس نے ملزموں کو قابو کرکے تیز دھار آلہ اور بلیڈ چھین لیا دریں اثناء علاقہ مجسٹریٹ نے مذکورہ ملزموں کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔دریں اثناء پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان مقدمات میں مطلوب تھے اسلئے ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

زخمی کوشش

مزید : ملتان صفحہ آخر