استاد شریفوں کی تعلیمی پالیسی کا مذاق اڑا رہے ہیں ،نیلم حیات

استاد شریفوں کی تعلیمی پالیسی کا مذاق اڑا رہے ہیں ،نیلم حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نیلم حیات نے کہا کہ 8ہزار سکولوں میں ایک ایک استاد شریفوں کی تعلیمی پالیسی کا مذاق اڑا رہا ہے ،پڑھو پنجاب ،بڑھوپنجاب کے نعرے لگانے والے پاکستان کے معصوم بچوں سے بھی ہاتھ کر کے ان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی ناکام حکومت پہلے دیکھنے ،سننے اور پڑھنے میں نہیں آئی ،آج قوم ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ 56کمپنیوں کے ناکارہ منصوبوں پر کھربوں روپے خرد برد کردیئے گئے۔
ددنے والے عناصر آج انتہائی ڈھٹائی سے ایک بارپھر عوام سے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں ،گوکہ ان سکولوں میں اساتذہ کے علاوہ چار دیواری ،بیت الخلا اور پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں لیکن جب استاد ہی موجود ہی تو ضرورتوں اور سہولتوں کا رونا بیکار ہے۔