اقتدار کی خو اہش شریف فیملی کوخوار کرا رہی ہے، شاہد صد یق

اقتدار کی خو اہش شریف فیملی کوخوار کرا رہی ہے، شاہد صد یق

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی خو اہش شریف فیملی کوخوار کرا رہی ہے اعلی عد لیہ نے در ست کہاکہ نواز شریف نااہل ہے وہ پار ٹی کا صدر کیسے بن سکتاہے ؟ شریف فیملی میں اگرر تی برا بر بھی غیر ت کا مادہ ہے تو انہیں سیاست سے الگ ہو جانا چاہیے شریف فیملی کی جتنی بے عز ت ہو چکی ہے اتنی کسی ’’ جانور ‘‘ کی ہو تی تو وہ بھی جگہ جھو ڑ دیتا مگر اقتدار کی ہو س شریف فیملی کو ذ لیل سے ذلیل کرا رہی ہے مگر نہیں پھر بھی ہو ش نہیں آ رہی۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے حلقہ 126میں پار ٹی اجلا س کے دوران کارکنو ں سے خطا ب کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ عوام پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی موروثی سیا ست سے تنگ آ چکے ہیں عوام ملک میں عمران خان کے ذر یعے تبد یلی چا ہتے ہیں نئے پاکستان میں کر پشن لوٹ مار اور سیاسی بنیادو ں پر قتل و غار ت کا با ب ہمیشہ کیلئے بند ہو گا انہو ں نے کہاکہ مریم نواز عد لیہ پر تنقید کر نے سے قبل شریف فیملی کی لوٹ مار کا بھی جا ئزہ لیا کریں غر یب عوام دو و قت کی رو ٹی کو تر س رہے ہیں آ پ کے پا پا نے ملکی خزانہ لو ٹا بیرو ن ملک بڑے بڑے محلا ت بنائے جن میں آ پ کے بھا ئی عیش و عشر ت کی زند گی گزرارہے ہیں عوام اس لو ٹ مار کا احسا ب ما نگتی ہے تو آ پ کہتے ہیں مجھے کیو ں نکالا انہو ں نے کہا قومی خز انہ کو با پ کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کا یوم حسا ب قر یب آچکا ہے جیلو ں میں صفا ئی کا کام ہنگامی بنیا دو ں پر جاری ہے جیلو ں کی دیواروں پر پینٹ کا کام جونہی مکمل ہو گا تو سب شہزادے شہزادیہ اور در باری سرکاری مہمان خا نہ کے مہمان بن کر باقی زند گی وہا ں ہی گزاریں گے انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی دن بد ن مقبو لیت میں اضا فہ ہو رہاہے ن لیگ اور پی پی کے ستائے لو گ ہر روز تحریک انصا ف میں شامل ہورہے ہیں جو پی پی اور ن لیگ کو ہضم نہیں ہو رہے

مزید : میٹروپولیٹن 4