تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا ، محمود اختر گورائیہ

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا ، محمود اختر گورائیہ

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے چیف کوارڈینیٹر چوہدری محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل نہیں ہوتا تعلیم ہر مرد اور عورت کو حاصل کرنی چاہیے ۔یہ بات چوہدری محمود اختر گورائیہ نے مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر نمائندہ روزنامہ پاکستان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔چوہدری محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف س تعلیم کے فروغ کے لیے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جاری ہے ۔جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پڑھائی کو مزید بہتر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔اس موقعہ پر چیئر مین میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک چوہدری مہر محمد الیاس علی سیال ،وائس چیئر مین ملک ضیاء اللہ موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4