سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،اسلم انصاری

سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،اسلم انصاری

لاہور(خبرنگار) سرکاری ملازمین کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، کسی کو حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپ گریڈیشن اور سروس بکوں کے فوری اجراء کے لئے متعلقہ انتظامیہ ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے۔ ان خیالات کا ایپکا میو ہسپتال کے صدر محمد اسلم انصاری نے گزشتہ روز ایپکا کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر قاری ارشاد الرحمن شاہ نے کہا کہ ملازمین کو بغیر آرڈر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بھی متعلقہ انتظامیہ نے بلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ محمد شاہدروشن، الیاس احمد ، راؤ منیر احمد نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن پر مکمل طور عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، سروس بکس کو مکمل نہیں کیا جا رہا اجلاس میں محمد نعیم، طارق خان، نصیر خان، مہر محمد عثمان، ملک نعیم، عبدالوحید، اصغر علی، محمداشرف، وحید احمدسمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4