عمران طاہرہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے غیرملکی باؤلر

عمران طاہرہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے غیرملکی باؤلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ (نیٹ نیوز)ملتان سلطان کے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہرپی ایس ایل تھری میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے اورپہلے غیرملکی باؤلر بن گئے۔ انہوں نے کوئٹہ کی اننگز کے 16ویں اوور میں مسلسل تین گیندوں پر حسن خان، جان ہیسٹنگز اور راحت علی کو آؤٹ کر کے ہیٹرک کی، اس سے قبل ملتان سلطان کے ہی پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان بھی رواں پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔