پی ایس ایل کا بخار مقبوضہ کشمیر میں بھی شدت پکڑ گیا
سری نگر ( آن لائن) پی ایس ایل کا بخار مقبوضہ کشمیر میں بھی شدت پکڑ گیا ۔ وادی اور جمو ں کے مختلف علا قوں میں سلمان ارشاد کے کھیل پر جلو س نکالے گئے ۔ پی ایس ایل سے لگاؤ کی بڑی وجہ آزاد کشمیر کے پونچھ ضلع کی راجدھانی راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے شعیب اختر ثانی فاسٹ باؤلر سردار سلمان ارشاد کی لاہور قلندر میں شمولیت ہے پہلی مرتبہ کسی کشمیری کھلاڑی کے پاکستان کی طرف سے کھیلنے کے باعث جموں کشمیر میں لوگوں میں ایک محبت بھرا جذبہ اور ولولہ پایا جاتا ہے ماضی میں دو سپر لیگ میں بھارت اور اس کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں شائقین میچز نہیں دیکھ سکے تھے اب ڈسکوری کمیونیکیشن کے سسٹم کے تحت لوگ برائے راست میچز دیکھ رہے ہیں۔ سرحدی علاقے کپواڑہ میں لوگوں میں ایک عجیب انداز دیکھنے میں آیا ہے جہاں چار بچوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں راہ آزادی میں قربان کرنے والی مقبول بٹ شہید کی والدہ شاہ ہمالی بیگم سردار سلمان ارشاد کی شاندار کارکردگی کیلئے دعا گو ہیں ۔