پی ایس ایل دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے، تمیم اقبال

پی ایس ایل دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے، تمیم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز) بنگلادیش کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس میں دن بدن نکھار آتا جارہا ہے۔لیفٹ ہینڈ اوپنر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہماری ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دی، اس میچ میں کپتان ڈیرن سیمی نے فتح گر اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ فتح کی صورت تبدیل کرلیا، ٹیم کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ ہم کراچی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔28 سالہ بنگلادیشی اوپنر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے ایونٹ کے پہلے، دوسرے ایڈیشن میں بھی شرکت کی، جس سے مجھے اچھا تجربہ حاصل ہوا، اس معیارکی لیگزمیں شرکت کرنے سے کھیل میں نکھار اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن ہر لحاظ سے شاندار اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں نمایاں ترین ہے، پلیئرز کی زبردست پرفارمنس نے ایونٹ کو شائقین کے لیے مزید پرکشش بنادیا ہے۔ پشاور زلمی ایک زبردست فرنچائز ہے جس کا میں حصہ ہوں مجھے اس کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 'ممکن ہے کہ آج بھی انہیں نیند نہ آئے۔آغا سلمان نے امید کا اظہار کیا کہ وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں وہ مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور ان کی ٹیم میچز جیتے گی۔جب ان سے لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ رہ کر ان سے جو کچھ بھی سیکھتا ہوں اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، لیکن میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے اتنے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے۔پی ایس ایل کے حوالے سے آغا سلمان کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس سے قومی کرکٹ کا حصہ بننے میں آسانی ہوگئی ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ آگے اپنی پرفارمنس مزید بہتر کریں اور جلد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوجائیں۔