انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4رنزسے ہرادیا

انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4رنزسے ہرادیا

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ون ڈے میں 4رنزسے شکست دیدی ۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم نے 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔انگلش ٹیم 234 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی۔کپتان اوون مورگن 48، بین اسٹوکس 39 اور وکٹ کیپرجوزبٹلر 29رنز نمایاں اسکورر ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے تین اورٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں لیں۔آسان ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی 6 وکٹیں 103 رنزپر گر گئیں ۔ جس میں کولن منرو کے49 رنزشامل تھے۔ کپتان کین ولیمسن اورمائیکل سینٹنرنے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 96 رنزبناکرمیچ کارخ نیوزی لینڈ کے حق میں کردیا۔ لیکن سینٹنرکو41 رنز پررن آؤٹ کرکے انگلش ٹیم کھیل میں واپس آگئی۔ ولیمسن 112 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ کیویز8 وکٹو ں کے نقصان پر230 رنزتک محدود رہے۔مین آف دی میچ معین علی نے تین،عادل رشید اورکرس ووکس نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی