کینگروز نے جنوبی افریقہ کیخلاف 402 رنز کی برتری حاصل کر لی

کینگروز نے جنوبی افریقہ کیخلاف 402 رنز کی برتری حاصل کر لی

ڈربن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے روز آسٹریلیا نے 189 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی۔ ڈیوڈ وارنر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بینکرافٹ 53 رنز بناکرنمایاں رہے، کپتان سٹیون سمتھ 38 ، شان مارش 33 رنز بناسکے، تیسرے دن خراب روشنی کے باعث جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 213 رنز بنا کر مجموعی طور پر 402 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، کمنز 17 اور ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مورکل اور مہاراج نے 3، 3 ربادا نے 2 اور ایلگر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی