خوش قسمت ہوں وسیم اکرم ہمارے ساتھ ہیں، سہیل تنویر

خوش قسمت ہوں وسیم اکرم ہمارے ساتھ ہیں، سہیل تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(نیٹ نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ رہنے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وسیم اکرم ان کی فرنچائز کا حصہ ہیں۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے ان کی وسیم اکرم سے بات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ شارجہ میں کافی کرکٹ کھیلے ہیں تاہم کبھی کبھار کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سینئرز کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز میں تین بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز موجود ہیں اور ہم سب خوش قسمت ہیں کہ وسیم اکرم ہمارے ساتھ ہیں، وہ ہمیشہ ہماری مدد کرتے رہتے ہیں۔فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی حوصلہ افزائی سے انہیں میچ میں بہت فائدہ ہوا۔