گڑھی شاہو ، بوہڑ والا چوک سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد

گڑھی شاہو ، بوہڑ والا چوک سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور (خبرنگار)گڑھی شاہو کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ بوہڑ والا چوک کے قریب پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کراس کی تلاشی لی تو اس کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کی موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی