ہیئر، 28سالہ نوجوان کی پرُاسرار ہلاکت ، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

ہیئر، 28سالہ نوجوان کی پرُاسرار ہلاکت ، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

لاہور (خبرنگار) ہیئرکے علاقہ سے 28سالہ نوجوان کی پرُاسرار ہلاکت ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔تفصیلات کے مطابق ہیئرکے علاقہ مہر ٹاؤن کا رہائشی 28سالہ نبیل اپنے گھر میں بیٹھا رات گئے شراب پی رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والاشراب نوشی کثرت سے کرتا تھا، پینے کے دوران ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

مزید : علاقائی