ہنجروال: مغوی لڑکی کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام

ہنجروال: مغوی لڑکی کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام

لاہور(خبر نگار) انویسٹی گیشن ہنجروال پولیس نے 16سالہ لڑکی کواغوا کرکے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی پولیس نے ایک عورت سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے ۔ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی عمر علی، صفدر عباس اور شازیہ یوسف کے بارے پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ ایک 16سالہ لڑکی مومنہ بی بی کو بہلا پھسلا کر اغوا کررکھا ہے اور لڑکی کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر ایس پی صدر انویسٹی گیشن عادل میمن نے انچارج انویسٹی گیشن عماد حسن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر عورت سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 16سالہ لڑکی کو بازیاب کرلیاہے۔اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید : علاقائی