سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز میں ایچ ایس ای ویک کے اختتام پر تقریب

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز میں ایچ ایس ای ویک کے اختتام پر تقریب

لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) میں ایچ ایس ای ویک کے اختتام پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوران ہفتہ جاری رہنے والے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز عامر طفیل تھے۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ایچ ایس ای کلچرکے فروغ اور آگاہی کے مقصد کے تحت ایچ ایس ای ویک کا انعقاد کرنے پر ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کا سراہا ۔تقریب میں سی ایف او فیصل اقبال، ایس جی ایم آڈٹ اعظم وزیر، ایس جی ایم اشرف ندیم کے ہمراہ صدر سی بی اے نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر جی ایم ایچ ایس ای فرخ مجید نے سینئر مینجمنٹ،سی بی اے اور دیگر شرکاء کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4