ایس پی سٹی ٹریفک کا سینیٹ انتخابات پر خصوصی دورہ

ایس پی سٹی ٹریفک کا سینیٹ انتخابات پر خصوصی دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر ٹریفک روانی کی خاطر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی دورہ کیااورپنجاب اسمبلی کی جانب آنے اور جانے والے راستوں پر متعلقہ ڈی ایس پیز کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہر ممکن رہنمائی اور مدد کی جائے ،مال روڈ فیصل چوک اورملحقہ شاہراؤں پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر بھی عملدرآمد کروائیں۔

مزید : علاقائی