صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق غا زی آ با دکے علا قہ میں شہز ادکے گھرمیں دو ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قے میں انیس کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ50ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شا لیما ر کے علا قہ میں رشید کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو2لاکھ50ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ڈیفنس اے کے علا قہ میں اخلا ق کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو 2لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ما ڈل ٹاؤن سے ظہیر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لاکھ20 روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں جبکہ ماڈل ٹا ؤن میں اظہا ر،با دامی با غ میں ثا قب کی گاڑیاں جبکہ شا دبا غ میں فیصل ،غا زی آ با د میں مد ثر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں کا شف ،پر انی انا ر کلی میں نا صر اورریس کو رس میں شکور کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی