غیر قانونی ایل پی جی سلنڈراور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سٹی ٹریفک پولیس اور ایل ٹی سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بغیر روٹ پرمٹ ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوور چارجنگ اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والی 168 گاڑیوں کے چالان اور 10 کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بند کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ شاہدرہ میں کارروائی بسوں، کوسٹروں، ویگنوں ،چنگ چی اور رکشوں کے خلاف کی گئی سب سے زیادہ کارروائی غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کی گئی۔