محکمہ پولیس کے ترقی پانے والے کلرکوں کی تقرری کانوٹیفیکیشن جاری
لاہور(خبر نگار) محکمہ پولیس کے ترقی پانے والے کلرکوں کی تقرری کر دی گئی، ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسسٹنٹ منیر شاہ کو لاہور سی سی پی او آفس میں، محمد اقبال کو پٹرولنگ پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد پرویز کو پنجاب کانسٹیبلری میں اسسٹنٹ جبکہ 5سینئر کلرکوں کو پنجاب ہائی وے پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔