پنجاب پولیس نے اسلحہ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب پولیس نے اسلحہ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اسلحے کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب متعلقہ اضلاع کے رجسٹرڈ کی بجائے پنجاب بھر میں اسلحہ کی انسپکشن کے لیے متعلقہ برانچ میں تیار کی گئی لسٹیں استعمال ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں اسلحے کے مختلف سیکنڈلز سامنے آنے کے بعد تمام اضلاع میں پولیس کے پاس موجود اسلحے کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈسپلن اینڈ انسپکشن برانچ نے کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے مطابق ہر ہتھیار کو ایک کمپیوٹرائزڈ نمبر جاری کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد اسلحے کا ریکارڈ سی پی او آفس میں موجود ہوگا۔

مزید :

علاقائی -