ضلع کچہری میں لاوارث گاڑیوں کی نیلامی
لاہور(نامہ نگار ) ضلع کچہری میں لاہور کے تمام تھانوں کی حدود سے لاوارث گاڑیوں کی نیلامی کی تقریب منعقدکی گئی۔ گاڑیوں کی نیلامی کی تقریب سینئر سول جج ایڈمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عمر فاروق وڑائچ ، ڈی ایس پی لیگل ناصر عباس اور ڈی سی او آفس سپرٹنڈنٹ اقبال حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ گاڑیوں کی نیلامی میں سینکڑوں خریدار وں نے بولیاں لگائیں۔
اور زیادہ قیمت لگانے والے خریدار کی بولی منظور کر لی گئی۔نیلامی کے لئے 500 موٹر سائیکلیں اور 79 گاڑیاں موجود تھیں۔