ایک ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

ایک ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے ایک ماہ کا بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے نادیہ کرن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا موقف تھا کہ شوہرنے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا ہے ،شوہر نے شیر خوار بچہ بھی چھین لیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی دس روز قبل خود گھر چھوڑ کر گئی ۔ فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -