پی پی 30 ضمنی الیکشن :آج ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

پی پی 30 ضمنی الیکشن :آج ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا( بیورو رپورٹ) پی پی 30 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی 19 انتہائی حساس قرار دےئے گئے پولنگ اسٹیشنوں پر رینجر تعینات جبکہ فوج کی نفری بھی علاقے میں سیکورٹی پر معمور ہو گی، 4 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے حمایت ہافتہ یاسرظفر سندھو جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ساجد محمود کے درمیان ہے،جبکہ دیگر دو امیدوار عاصم اقبال اور وقاص احمد ہیں۔
انتہائی حساس قرار دےئے گئے 19پولنگ اسٹیشوں پر رینجر پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہو گی جبکہ فوج علاقے میں گشت کرتی رہے گی۔پی پی 30 سرگودھا کے ضمنی انتخابات آج ہونگے اور سخت مقابلہ ہو گا جس کیلئے انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی جبکہ ضلعی اور پولیس افسران آج حلقہ پی پی 30 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی انجام دینگے آج ہونیوالے ضمنی انتخاب میں 1500 سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹیاں انجام دینگے جن میں 3 ڈی ایس پی‘ 4 ایس ایچ اوز بھی شامل ہی جبکہ سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی بلال افتخار کرینگے حلقہ پی پی 30 میں کل 137 پولنگ اسٹیشن قائم کرکے انہیں تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے کیٹگری اے میں 15‘ بی میں 4 جبکہ 118 سی کیٹگری میں رکھے گئے ہیں 19 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیکر کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائینگے جبکہ ٹوٹل 417 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی الیکشن کیلئے ڈویژن کے تین اضلاع سے 7 ریذرو پولیس طلب کر لی گئی ہے،جس میں ایک ایک ریزرو لیڈی کانسٹیبلان پر مشتمل ہو گی ضمنی الیکشن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے ۔خوشاب اور میانوالی سے 4 ۔4 ریزرو جبکہ بھکر سے 3 ریذرو پولیس منگوائی جائی گئی ہیں تینوں اضلاع سے منگوائی جانے والی ریذروں میں 1 ۔1 ریذو لیڈ کانسٹیبل پر مشتمل ہے جو آج حلقہ پی پی 30 میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے ۔
ضمنی الیکشن

مزید :

علاقائی -