آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن ذمہ داریاں سنبھال لیں:کائرہ

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن ذمہ داریاں سنبھال لیں:کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائیونڈ(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر قمر الزمان کائرہ نے کہاہے نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری اور پاکستانی عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھننے کی سزا ملی ہے،نواز مودی کی دوستی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا،پیپلز پارٹی کی بنیاد د ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، ہم پورا کشمیر ہی لیں گے،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کار کنان ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
، میاں برادار کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،وہ ہفتہ کورائیونڈ روڈ ٹھوکر امید وار این اے128 چوہدری امجد جٹ کے ڈیرے پر ضلعی دفتر، رکنیت سازی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انکا مزید کہنا تھا میاں صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میاں صاحب آپ نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،کئی ملکوں میں اثاثے بنا ئے ،غریبوں کو پیٹ بھرنے کے لئے دو وقت کی روٹی چاہئے ،میٹر بس، اورنج ٹرین نہیں ،ن لیگ ملازموں کو نکال رہی ہے پیپلز پارٹی نوجوانوں کو نوکریا ں دے گی، بچوں کو تعلیم اور سر چھپانے کے لئے چھت فراہم کرے گی،آپ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو کا میاب کرانے میں اہم کر دار ادکرتے ہے متحد ہو جاأ اور اس کرپٹ ٹولہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -