لاہور ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کی منظوری سے 400 سول ججوں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کی منظوری سے 400 سول ججوں کی ترقی کا نوٹیفکیشن ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری سے 400 سول ججوں کی ترقی کے احکامات جاری کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں درجہ سوئم کے 369 سول ججوں کو درجہ دوئم کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں جبکہ درجہ دوئم کے 13 سول ججوں کودرجہ اول کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں، کمیٹی نے او ایس ڈی سینئر سول جج جمیل احمد کھوکھر کو ان کی ملازمت پر بحال کردیا ہے جبکہ 5 سول ججوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

مزید : علاقائی