حکومت کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے، آل پارٹیز کانفرنس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )حکومت فوری طور پر کرپشن کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے،سپریم کورٹ میں کرپشن کے کیسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔نیب جیسے ادرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب بار کونسل نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا۔پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام معاشرے سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے سے متعلق آل سیاسی پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کرپشن کے متعلق اظہار خیال کیا اور کرپشن کے ناسور کو معاشرے سے اکھڑنے کا عزم کیا۔پنجاب بار کونسل نے کانفرنس میں شریک رہنماؤں کی مشاورت سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلاء نے پہلے بھی اداروں کے تحفظ کیلئے کرپشن کے خلاف جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔ ڈویژنل، ضلعی و تحصیل سطح پر اینٹی کرپشن کی ذیلی تنظیموں کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔کرپشن کے خلاف ہرجگہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔وکلاء میں خود احتسابی کا عمل موجود ہے مگر اب جعلی کالے کوٹوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،پاکستان عوامی تحریک سے محمد بلال صابر،پاکستان محافظ پارٹی سے امتیاز الحق،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سمیت وکلاء کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اے پی سی اعلامیہ