حافظ آباد، رسول پور تارڑ میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل

حافظ آباد، رسول پور تارڑ میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(پ ر)ضلع حافظ آباد کے دیہی علاقہ جات پر مشتمل یونین کونسل رسول تارڑ کے دیہات کے دیرینہ مسائل چیئرمین یونین کونسل محمد بخش تارڑ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام کے تحت حل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل رسول پور تارڑ میں نکاسی ء آب دیرینہ مسئلہ تھا جس سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی لاحق تھی اب یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں دیہات میں صفائی ستھرائی کا بھی ایک موثر نظام وضع کر دیا گیا ہے گلیاں بھی پکی کر دی گئی ہیں تاہم اہل علاقہ میں شامل افراد وسیم خالد، خطیم ایم ودود، ایم محزاب وسیم، محمد عظیم خالد، افتخار احمد (جگن)، ہارون شہزاد، اعجاز تاہرہ، ریاض تاہرہ، فخر سہگل، طارق محمود ناز، محمد الطاف، محمد عباس نے حکام سے اپیل کی ہے کہ دیہات میں وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانت بھی لگائے جائیں۔ اہل علاقہ نے خصوصی طور پر وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور محمد بخش تارڑ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
حافظ آباد

مزید :

علاقائی -