سینٹ کرپٹ ترین ادارہ ختم ، کیا جائے : جمشید دستی

سینٹ کرپٹ ترین ادارہ ختم ، کیا جائے : جمشید دستی

اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ۔جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا کو ختم کردینا چاہیے ، سینیٹ میں 95 فیصد لوگ کرپشن کے ذریعے آتے ہیں، جو کروڑوں لگائے گا ٗوہ اربوں روپے کمائے گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے 50 ارب روپے میں ایم کیو ایم کو خرید لیا ہے۔

جمشید دستی

مزید : علاقائی