امریکہ کے مشرقی ساحل پر غیر معمولی تیز آندھی،4افراد ہلاک

امریکہ کے مشرقی ساحل پر غیر معمولی تیز آندھی،4افراد ہلاک

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ کے مشرقی ساحل پر غیر معمولی تیز آندھی نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ موسمی پیش گوئی کے مطابق تیز ہواؤں کے جھکڑ جمعہ کے روز شروع ہوکر ہفتہ کی صبح تک جاری رہے جو اس ساحل پر شمال سے مشرق کی طرف سفر کر رہے تھے۔ سمندری طوفان کی طرز پر چلنے والی تیز آندھی نے شمال میں " مین" کی ریاست سے لے کر مشرقی ساحل کی ریاست نارتھ کیرولینا تک کے علاقے میں لپیٹ میں لے لیا جہاں تمام شہری آبادی عملاً گھروں میں محفوظ مقامات پر مقید رہی کیونکہ تمام دفاتر، سکول اور کاروبار بند کردیئے گئے تھے۔ تیز آندھی کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم رہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے قریب ورجینیا ریاست کے علاقے میں درخت گرنے کے واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ میری لینڈ اور رہوڈ آئی لینڈ میں بھی مختلف حادثات میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے ابعث ایئر لائنز نے کم از کم دو ہزار پروازوں کو منسوخ کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب برفباری اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکہ کے مشرقی ساحل پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی آئی جب کہ شمال میں کیپ کوڈ کے جزیرے میں طوفان کی رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

تیز آندھی

مزید : علاقائی