افسران قبلہ درست کر لیں ، ناقص کارکردگی والے تفتیشی اہلکار برداشت نہیں کریں گے : مظفر رانجھا

افسران قبلہ درست کر لیں ، ناقص کارکردگی والے تفتیشی اہلکار برداشت نہیں کریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور تفتیشی افسروں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بھر کے تمام ریجنل دفاتر سے ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیاہے اور رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ مظفر علی رانجھا کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کرکے اہم کیسوں سے متعلق اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے دوران تمام ریجن کے ڈائریکٹرز کیلئے ہدایات جاری کیں گئیں کہ وہ ہفتہ وار پرفارمنس رپورٹ ہیڈ آفس کو باقاعدگی سے بھیجنے کے ذمہ دار ہوں گے جن میں موصول ہونیوالی شکایات، شکایات جن پر انکوائریوں کا آغاز کیاگیا، انکوائریز جن پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، حراست میں لئے جانیوالے افسران و ملازمین و دیگر کے نام اور ان کے عہدے ، ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہونیوالی ریکوری کی تفصیل ، سیکشن 173کے سی آر پی سی کے تحت عدالتوں میں جمع کرائی جانیوالی رپورٹ، نمٹائی جانیوالی شکایات، انکوائریز، ایف آئی آرزاور پی پی سی 182کے تحت ہونیوالی کارروائیوں کی تفصیل ہیڈ آفس کو فراہم کریں تاکہ ہفتہ وار رپورٹس کا جائزہ لیکر فوری لائحہ عمل ترتیب دیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ریجنل دفاتر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسوں کو تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو اور عوام میں اس کا اعتماد مزید بڑھے۔
مظفر رانجھا

مزید :

علاقائی -