بلوچستان اسمبلی میں آخری ووٹ سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کاسٹ کیا

بلوچستان اسمبلی میں آخری ووٹ سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کاسٹ کیا

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں آخری ووٹ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کاسٹ کیا تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات پہلا ووٹ نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی سردار اسلم بزنجو جبکہ آخری ووٹ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کاسٹ کی ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری نادر چھلگری سے بھی مصافحہ کیا گیا اس موقع پر سردار رضار بڑیچ اور ثمینہ خان بھی موجود تھے ۔

مزید : صفحہ آخر