عمران خان ،شیخ رشید ،پرویز الٰہی سمیت مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے 10، 10 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے

عمران خان ،شیخ رشید ،پرویز الٰہی سمیت مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے 10، 10 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) سینٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں عمران خان ،شیخ رشید اور پرویز الٰہی سمیت مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے 10,10 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ہفتہ کے روز سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے 10 ارکان قومی اسمبلی سے غیرحاضررہے،ن لیگ کے رضاحیات ہراج،نثارجٹ،طاہراقبال چودھری، جام کمال،عبدالقادربلوچ ملک سلطان ہنجرا،ظفراللہ جمالی نے ووٹ نہیں دیا،مسلم لیگ(ن)کے باسط بخاری علالت کے باعث نہیں آئے،کلثوم نواز نے بطوررکن ابھی تک عہدے کاحلف نہیں اٹھایا، ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستارسمیت دیگر10ارکان بھی نہیں آئے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ووٹ ڈالنے نہیں آئے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ووٹ نہیں ڈالا، ق لیگ کے چودھری پرویزالہٰی بھی نہیں آئے۔

مزید :

صفحہ آخر -