ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا ،میر سرفراز بگٹی

ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا ،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (این این آئی) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ،ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا ،تما م بڑی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ چےئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں،صدر مملکت قابل احترام اور وفاق کی علامت ہیں ان سے کوئی ناراضی نہیں سبی میلے میں ساتھ جائیں گے ،یہ بات انہوں ہفتے کو سینیٹ انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی یہ وہ لوگ ہیں جووفاق میں جا کر حقیقی طور پر بلوچستان کی نمائندگی کریں گے ،ہمارے گروپ کے کامیاب امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ میں رہیں گے اور وہی فیصلے کریں گے جو بلوچستان کے حق میں بہتر ہونگے جبکہ ڈپٹی چےئر مین سینیٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر