چوہدری سرورکی کامیابی پر پی ٹی آئی کا جشن

چوہدری سرورکی کامیابی پر پی ٹی آئی کا جشن

لاہور( این این آئی)پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات میں جنرل سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد سرور کی کامیابی کی خوشی میں پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے احاطے اور دفاتر میں بھرپور جشن منایا گیا ،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کارکن بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں اور (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور کی جیت کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی اور اسمبلی کے احاطے میں آکر بھرپور جشن منایا ۔

مزید : صفحہ آخر