پیپلز پارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام درست نہیں،ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام درست نہیں،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شا ہ نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ میں ہارس ٹریڈنگ کا تاثر غلط ہے،ایم کیو ایم کے اپنے اراکین ان کی پالیسیوں اوراختلافات سے متنفرہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ منتشر قومی موومنٹ کی قلابازیوں سے ان کی اندرونی صورتحال خراب ہوئی اورپیپلزپارٹی کیلئے فتح کی راہ ہموارہوئی ۔انہوں نے تجویز دی کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی طرح سینیٹ الیکشن بھی سب کے سامنے شوآف ہینڈ کے ذریعہ ہونے چاہئیں اوراگر ایسا ہوجائے تو الزامات بھی نہیں لگیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -