نوازشریف اور مریم نواز آج کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

نوازشریف اور مریم نواز آج کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

کھاریاں(این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز آج کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے وہ ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی دعوت پر علاقہ کا دورہ کررہے ہیں جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجادیاگیاہے کرسیاں لگا کر انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے جلسہ گاہ میں جانے والوں کی جامع تلاشی لی جائے گی جس کیلئے مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ میڈیا کے لیے بھی جگہ مخصوص کردی گئی ہے اندازے کے مطابق ہزاروں افراد اس جلسہ میں شریک ہوں گے یہ جلسہ ضلع گجرات میں کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابدرضا‘ایم پی اے چوہدری شبیر احمد‘ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر‘ اور چوہدری آصف رضا کی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا ۔

مزید : صفحہ آخر