عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج(اتوار) صبح دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ عمران خان کراچی آمد کے بعد ائیر پورٹ پر پی آئی اے ایسوسی ایشن اوربعد ازاں مقامی ہوٹل میں ڈاکٹرز فورم سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں نیول کالونی حب ریور روڈ پر لگنے والے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔ بعد دوپہرعمران خان پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اوراتوارکی شام پرفیوم چوک گلستانِ جوہر ، الاعظم اسکوائرلیاقت آباد اور پی آئی بی میں لگنے والے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ رات نو بجے چیئرمین عمران خان برنس روڈ چوک پر ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ دورے کے اگلے روز پیر کو ان کی پریس کانفرنس اوررکنیت سازی کے سلسلہ میں پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورت ہوگی وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں منعقدہ ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب اورپارٹی کنونشن میں ممبر شپ کیمپ ٹیم کے رضاکاروں سے ملاقات کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر