مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدارت کیلئے انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدارت کیلئے انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدارت کیلئے انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدارت کے لئے انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق جماعت کے صدر کے عہدے کیلئے پولنگ 6 مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔صدر کے عہدے کیلئے 6 مارچ کو ہی صبح 9 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، اسی روز صبح 10 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جب کہ جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ کرائی جائے گی جس میں مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر کا انتخاب ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر