ایم کیو ایم پاکستان منتشر ہوگئی،ارم عظیم
کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہاہے کہ مفادات کی جنگ میں پارٹی کو منتشر کردیا گیاہے، پیسہ کمانے والے پرانے رہنماؤں کا احتساب ہونا چاہیے ،مفاد پرستوں کے بجائے شفاف قیادت آنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ارم عظیم فاروقی نے کہاکہ فاروق ستار کے دستخط سے الیکشن کمیشن میں میرے خلاف ریفرنس فائل کیا گیا تھا اس لئے میں نے سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پارٹیوں میں شمولیت کیلئے آفرز ہوئیں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئی۔
ارم عظیم فاروقی