حکومت سے درخواست ہے عوامی مسائل پر بھی توجہ دے، شاہ محمود قریشی

حکومت سے درخواست ہے عوامی مسائل پر بھی توجہ دے، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ سینیٹ کے انتخابات سے فارغ ہو کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گاجس سے عام شہری پر بوجھ پڑ رہا ہے،جو ہدف تھے پورے نہیں ہو رہے ،بجٹ کا خسارہ خطرناک حد جا چکا ہے ،اس سال کے آخر تک یہ خطرناک حد کو چھو جائے گا،حکومت نے ٹیکس کلیکشن میں ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے،حکومت کو تنقیدی پہلو سے نکل کر حکمرانی پر توجہ دینی چاہیے ،سرکل ڈیٹ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ،مال سال کے اختتام تک یہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہو گا،حکومت کا کام اداروں پرتنقید نہیں ہے ،بجلی کا ٹیرف دوگنے سے زیادہ ہو گیا، ملک کا تجارتی خسارہ پریشان کن ہے ،درآمدات بڑھتی جا رہی ہیں اور بر امدات کم ہوتی جا رہی ہیں ۔ گنے کے کاشتکار پنجاب اور سندھ میں پریشان ہے ،سپریم کورٹ نے اس حولے سے مداخلت کی تاکہ کسانوں کو ریلیف دیا جا سکے ،سپریم کورٹ نے 180روپے فی من مقرر کیا لیکن کاشتکار کو 160روپے من مل رہا ہے ۔میں اور میری پارٹی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے ،اگر کوئی ملوث ہے تو یہ جمہوریت کا نام بدنام کر رہی ہے ،جتنے ہمارے نمبرز تھے ہم نے اتنے امیدوار کھڑے کیے ،پنجاب میں ایک سیٹ کی امید ہے تو چوہدری سرور کو کھڑا کیا ،کے پی کے میں عددی اکثریت کی بنا پر زیادہ امیدوار کھڑے کیے،حکومت کو الجھایا نہیں گیا خود الجھ گئے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -